629

میانمارنے روہنگیامسلمانوں کی واپسی روکنے کے لیے بنگلہ دیشی سرحد پر بارڈرسیکیورٹی بڑھا دی

ینگون: میانمار سے راہِ فرار اختیار کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی ایک بڑی تعداد اس وقت بھی بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد کے نومینز لینڈ ایریا پر مقیم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مینز لینڈ میں مقیم روہنگیا مہاجرین کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہے۔ ان مہاجرین نے بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں سکونت اختیار کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب میانمار کی حکومت نے بنگلہ دیشی سے ملحقہ علاقوں میں اضافی فوجیوں کو تعینات کر کے بارڈر سکیورٹی بڑھا دی۔ میانمار حکومت کے مطابق یہ تعیناتی ممکنہ دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کی گئی ہے جبکہ اس تعیناتی پر بنگلہ دیش کی جانب سے احتجاج بھی سامنے آ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں