408

گرتی حکومتی ساکھ بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم کے 17 اہم فیصلے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوامی مشکلات،کمزورمعیشت اور حکومت پر بڑھتی تنقید کے باعث عوامی مفاد میں 17 اہم ترین فیصلے کرلئے ہیں، جن کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 6 دن سے بڑھا 15 دن کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بل جمع کرانے کی مختصر مہلت کے باعث بجلی وگیس صارفین کو سالانہ 10 ارب روپے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیلئے حتمی سمری اور تشدد کا شکار بچوں اور دیگر نا انصافیوں کا شکار افراد کیلئے لاءڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات، قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کو مواقعوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ایک ماہ کے اندر 4 مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے تمام متعلقہ وزارتوں کو احکامات ارسال کردئیے ہیں۔ ذرائع کو موصول سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے عوامی مفاد میں نئے اقدام کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت توانائی کو سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کمپنیوں نے کیش فلو اور آمدن میں کمی کے باعث اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کو قواعد کو حتمی شکل د ینگے کی ہدایت کی ہے جس سے آئندہ ایک سال کے دوران 10ہزار سے زائد افراد کو ملازمت مل سکے گی۔وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا ئیگا۔ ایوی ایشن ڈویڑن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کرائیگا۔ وزارت صحت ایک ہفتے میںپمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کیلئے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کرائیگی۔ پانی کی بہتر ترسیل کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کریگا۔وزارت قانون بغیر کسی تاخیر کے چائلڈ پورنوگرافی اور تشدد کے خلاف موثر قانون سازی کریگی۔ تشدد کا شکار بچوں اور دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کیلئے لا ڈویڑن ایک ہفتے کے اندر ”عمران خان لیگل ہیلپ لائن ای میل“لانچ کریگا۔پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کیساتھ ملکر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی کرینگے۔ اوور سیز پاکستانی ڈویژن 15دن کے اندر کال سرزمین موبائل ایپ لانچ کریگا۔عوام کو سینٹاور قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلئے عام ا?دمی گیلری مختص کی جائیگی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت کیلئے اہل فرنٹ ڈیسک افسران کا تقر ر کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں