٭….رپورٹ:پاکستان ٹائمز….٭
TDM کے مسٹر اینڈ مسز ٹیڈ مجیب کی جانب سے عید شاپنگ میلے اپریل 7 اور 8 کو منعقد ہوئے جن میں خواتین بچوں اور مردوں کے کپڑوں کے ڈھیروں اسٹالز لگائے گئے۔
Rogers نے کمیونٹی کے لئے مختلف پیکیج متعارف کرائے۔ اس موقع پر ٹیڈ مجیب اور ان کی اہلیہ نے ہمیں بتایا کہ آئندہ سال یہ عید ایکسپو بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ ٹورانٹو، اسکاربورو اور مارکھم کی کمیونٹی نے اس بازار کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور عیدالفطر کی شاپنگ کے لئے آسانی ہوئی جس کے لئے کمیونٹی نے ٹیڈ مجیب اور ان کی اہلیہ سے اظہار تشکر کیا۔