675

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سا?تھ افریقہ کو28رنز سے شکست دے دی

جوہانسبرگ: تین ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو پہلے میچ میں 28رنز سے ہرادیا،204کے ہدف میں میزبان ٹیم 175رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔
جوہانسبر گ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ساﺅتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایااور مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر203رنز بنائے،ان کی اننگ میں شیکھر دھون 72،منیش پانڈے29،ویرات کوہلی26اور روہت شرما کے 21رنز نمایاں ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں ساﺅتھا افریقہ کی ٹیم بھونیش کمار کی تباہ کن بالنگ کا سامنا نہ کرسکی اور مقررہ اوورز میں175رنز ہی بناپائی ،ان کی اننگ میں ریز ہینڈرکس کے 70رنز نمایاں ہیں اس کے علاوہ فرحان بحریدان نے 39رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے بھونیش کمار نے 5جبکہ جادیو ،ہردیک پانڈیااور یازنداچاہل کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔
بھونیش کمار مین آف دا میچ قرار پائے جبکہ ان کی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے ،سیریز کا دوسرا میچ21فروری کوسینچورین میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں