689

شمالی کوریاکے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریاکے ساتھ بات چیت میں بہت زیادہ کامیابی کی توقع ہے۔
میڈیا کے مطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے معاملے سے پہلے ہی نمٹنا چاہیے،دوسرے امریکی صدورنے شمالی کوریاکے حوالے سے کچھ نہیں کیا،میراخیال ہے شمالی کوریا بھی امن چاہتاہے،مذاکرات تک شمالی کوریا نے جوہری اورمیزائل تجربات نہ کرنے کاوعدہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ٹریڈبیریئرہٹادیورنہ ہم کاروں پربھی ٹیکس عائدکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں