650

معاشی دباﺅ نے چین کو امریکا سے تجارت کے لیے مجبور کر دیا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دباﺅ میں آکر تجارتی معاہدے کے لیے امریکا نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباﺅ کے باعث چین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور امریکا سے ’ ٹریڈ‘ کے لیے راضی ہوا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات اربوں ڈالر کی تجارت کررہی ہیں۔ امریکی معیشت کا سنہری دور قریب ہے جب کہ چین اپنی معاشی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے دباﺅ کا سامنا چین کو تو ہو سکتا ہے لیکن امریکا کو نہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جب کہ چین کی مارکیٹ تباہ ہو رہی ہے۔ امریکا کی مضبوط معیشت کے باعث چین ٹریڈ کے لیے مجبور ہوا ہے۔ امریکا کو کسی دباﺅ کا سامنا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اقتصادی جنگ چھیڑنے کے دعوی دار اور چین پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے والے امریکی صدر معاشی دباﺅ کے باعث اب خود چین سے تجارت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں