611

پی ایس ایل: کراچی بمقابلہ ملتان، اسلام آباد اور لاہور بھی ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز اپنی قسمت آزمائیں گے۔
شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 9 بجے شروع ہوگا۔
آج ہونے والے پہلے میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گی اور اپنی ٹیموں کو فتح یاب کرانے کے لیے سخت کوشش کریں گی جبکہ شائقین ایک دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔
ایونٹ میں ناقابل شکست کراچی کنگز اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو وہیں ملتان سلطان میچ کو جیت کر پوائنٹ ٹٰیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے پر امید نظر آتی ہے۔
دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو کراچی کنگز بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھی تصور کی جاتی ہے اور ٹیم کو کپتان عماد وسیم کے علاوہ شاہد آفریدی، بابر اعظم، روی بوپارہ، محمد عامر، کولن انگرام جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے۔
ملتان سلطان کی بات کی جائے تو پہلی مرتبہ پی ایس ایل 3 میں شامل ہونے والی اس ٹیم نے ابتداء ہی سے بہت عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور کئی اچھی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا ہے، اس ٹیم میں بھی کافی مایہ ناز کھلاڑی کپتان شعیب ملک، کمار سنگاکارا، احمد شہزاد، ڈیرن براوو، عمران طاہر، عمر گل اور محمد عمران شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام ا?باد یونائٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔
لاہور قلندرز نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں سے وہ کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور پوائنٹ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے تو پی ایس ایل کا پہلا سیزن جیتے والی یہ ٹیم اس سیزن میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی اور 3 میں سے صرف ایک ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں