671

کلاسن جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

آسٹریلیا سے سیری: جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹی20 میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ہنری کلاسن کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا اور میزبان ٹیم نے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
فٹنس مسائل کے سبب بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے کپتان فاف ڈیوپلیسی، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باووما کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم ان کی میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔
آل رائونڈر کرس مورس، اینڈائل فلکوایو اور فاسٹ باو¿لر ڈینی اولیوائر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ ہنری کلاسن اور ویان ملڈر پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ کپتان فاف ڈیوپلیسی، ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، تھیونس ڈی برائون، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈین ایلگر، ہنری کلاسن، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، مورنے مورکل، ویان ملڈر، نگیڈی، ورنن فلینڈر اور کگیسوربادا پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں