196

اپوزیشن لیڈر انٹاریو مارٹ سٹائلز کے اعزاز میں رائوطاہر کا افطار ڈنر

اپوزیشن لیڈر انٹاریو مارٹ سٹائلز کے اعزاز میں رائوطاہر کا افطار ڈنر

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
این ڈی پی مسسی ساگا مالٹن کے صدر رائو طاہر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر انٹاریو مارٹ سٹائلز کے اعزاز میں ایک کمیونٹی میٹ اینڈ گریٹ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مارٹ سٹائلز نے کمیونٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی پی پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور پریمئر ڈگ فورڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ مارٹ سٹائلز نے کہا کہ این ڈی پی برسر اقتدار آکر صحت، تعلیم اور افورڈابل ہائوسنگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ سیلم مانڈوی والا نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بے نظیر انکم پروگرام، این آئی سی وی ڈی اور دوسرے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ سلیم مانڈوی والا نے مارٹ سٹائلز کو سینٹ آف پاکستان کا سوونئر بھی پیش کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ راو¿ طاہر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام لوگوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی میں باہمی اتفاق اور ایک دوسرے سے مکالمہ کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لئے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں