لاہور: بالی وڈ فلموں میں ماضی کے کلاسک گیتوں کو ری میک کرکے نئے انداز میں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور موجودہ فنکار ان کلاسک گیتوں پر پرفارم کرکے لیجنڈ فنکاروں سے اپنی عقیدت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
گذشتہ برس ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی پروڈکشن ”بدری ناتھ کی دلہنیا میں“ میں سنجے دت پر فلمایا گیا مقبول گیت ” ٹما ٹما “ جبکہ ” تمہاری سلو“ میں سری دیوی کا مشہورزمانہ ” ہوا ہوائی “ شامل تھا اور اب 80ءکی دھائی میں ریلیز ہوئی بالی وڈ فلم تیزاب میں مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ” ایک دو تین “ تیس مارچ کو ریلیز کی جارہی فلم ” باغی 2“ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فلم میں نئی نسل کی نمائدہ فنکارہ جیکولین فرنینڈس نے مذکورہ گیت پر اپنے رقص کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
مادھوری ڈکشت پر فلمائے گئے گیت کی کوریوگرافی سروج خان نے دی تھی جس نے مادھوری ڈکشت کو راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا جبکہ اسکے ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو ا?ئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی۔