307

بھارتی میڈیا پر امیتابھ کی فیک نیوز کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارتی میڈیا پر امیتابھ کی فیک نیوز کا بھانڈا پھوٹ گیا، نئی آنے والی فلم’ ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ کی جھلک قرار دے کر جس تصویر کاخوب چرچا ہوا وہ ایک افغان پناہ گزیں کی تصویر نکلی۔
عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر اسٹیو مک کری نے سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی تصویر پوسٹ کی جسےبھارتی میڈیا نے امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ان کا نیا روپ قرار دیا۔
حقیقی جانے بغیرانہوں نے تعریفوں کے پل بھی باندھ دیے کہ امیتابھ ذرا بھی پہچان میں نہیں آرہے۔
کافی وقت گزر جانے کے بعداب اسٹیو نے وضاحت کی ہے کہ یہ تصویر امیتابھ کی نہیں ہے بلکہ انہوں نے افغان پناہ گزین شاہباز کی یہ تصویر پاکستان میں کھینچی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں