791

جنک فوڈز، کیک اور چکن نگٹس کینسر کا سبب

فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق فوری طور پر تیار ہوجانے والے جنک فوڈز اور الٹرا پروسسڈ کھانے مثلاً کیک، چکن نگٹس اور بریڈ کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ معمول کی خوراک کے طور پر گھر میں تیار کیے جانے والے کھانے استعمال کیے جانے چاہئیں جو غذائیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں اور ان کی تیاری میں مصنوعی اجزاء کے بجائے فطری طریقے اور قدرتی اجزاء سے مدد لی جاتی ہے۔
یہ صحت افزا ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہوتے ہیں اس لیے دن میں تین سے چار بار برابر وقفوں کے درمیان گھر کے تیار کردہ کھانے تجویز کیے جاتے ہیں جو نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہنے کا باعث ہوتے ہیں بلکہ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔
دوسری جانب جنک فوڈز اور الٹرا پروسسڈ فوڈز کے ماخذ غیر فطری ذرائع ہوتے ہیں اور انہیں تیار کرنے میں حفظان صحت کے مقرر کردہ اصولوں اور معیار کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں