527

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کے 15 ارکان ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیوز کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ زرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیاء، نرگس، خاتون بی بی اور یٰسین خیل شامل ہیں۔
پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختون خوا میں چند ارکان اسمبلی کے باوجود پیپلز پارٹی سینیٹر منتخب ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ زرائع کے مطابق شرکا نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کے لیے مشاورت بھی کی جبکہ جہانگیر ترین نے نو منتخب آزاد سینیٹرز کے ساتھ رابطوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں