عاطف اسلم کا نئی بھارتی فلم ’باغی ٹو‘ میں ٹائیگر شروف اور ڈشا پٹانی پر فلمایا گیا گانا’او ساتھی‘نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔
سوشل میڈیاپر نشر کئے گئے اس گانےکو 9 مارچ کی شب 42 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس گانے پر 8 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
یہ گانا اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ حال میں بولی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ سامنا آیا تھا اور اس مطالبہ کے بعد عاطف اسلم نے اس گانے کی تشہیر سے انکار کردیا تھاجبکہ بھارتی میوزک کمپنی جو اس گانے کی میوزک رائٹس رکھتی ہے ٹی سیریز نے سوشل میڈیا پر گانے کو نشر کرتے ہوئے عاطف اسلم کاذکر نہیں کیا۔ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دلدادہ لوگوں نے اس عمل کوبالکل بھی نہیں سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر نشر گانے پر شائقین نے اپنے تاثرات میں ٹی سیریز کی جانب سے گانے میں عاطف اسلم کا نام نہ دینے پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔ ریحاد پاشا نے لکھا ہے کہ مہربانی فرماکر عاطف کے نام کا ذکر کریں۔
باوجود اس کے کہ ہمیں یہ جاننے کے لئے کسی تعارف کی ضرورت نہیں لیکن اس خوبصورت گانے کے پیچھے وہیں آدمی ہے۔
زیبی ریحان نے لکھا ہے کہ عاطف اسلم کا نام کہاں ہے؟ حیا عمر نے کہا ہے کہ گانا شاندار ہے لیکن اس گانے میں عاطف اسلم کا نام کیوں نہیں دیا گیا ہے، فیصل احمد نے لکھا ہے کہ گلوکار کا نام کہاں ہے؟ یہ عاطف ہے۔
580