667

مایا علی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مقرر

دبئی: کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مشہور ماڈل اور ٹی وی آرٹسٹ مایا علی کواپنا برینڈ ایمبسڈر مقرر کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بر برینڈ ایمبسڈر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کا حصہ بننے پر کافی پر جوش ہیں اور خوش قسمت ہیں کہ انہیں اس ٹیم نے منتخب کیا۔


اس سے قبل کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر مایا علی کو ٹیم کا برینڈ ایمبسڈرمقرر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مایا علی اس وقت علی ظفر کے ساتھ ”طیفا ان ٹربل “کے ذریعے لالی وڈ میں بھی ڈیبو کرنے جارہی ہیں جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے لیکن اس میں ان کی کوئی بھی جھلک شامل نہیں تھی،اس کے علاوہ ان کے کریڈٹ پرمن مائل،دیاردل،میرا نام یوسف ہے اور صنم جیسے لازوال ڈرامے شامل ہیں۔خیال رہے اس سے قبل ماہر ہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقر ر ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں