667

مسوڑھوں سے خون آنا یہ انتہائی خطرناک بیماری ہے

سڈنی: مسوڑھوں سے خون آنا ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے لیکن کیا یہ صرف دانتوں سے متعلقہ مسئلہ ہے یا اس کا کچھ اور مطلب بھی ہے؟ آسٹریلوی ڈینٹسٹ ڈاکٹر سٹیون نے دانتوں کے مسائل کے موضوع پر ایک کتاب The Dental Diet تحریرکی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ مسوڑھوں سے خون آنا دراصل ایک اور سنگین بیماری کی علامت ہے۔ دراصل یہ ہاضمے کے مسائل، قوت مدافعت کی کمی، ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن جیسی کئی بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہے لیکن سب سے زیادہ امکان ذیابیطس کی بیماری کا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سٹیون کا کہنا ہے کہ اگر کبھی کبھار مسوڑھوں سے معمولی خون آتا ہے تو اس کی وجہ سختی سے برش کرنایا مناسب صفائی نا ہونے سے مسوڑھوں میں جمع ہونے والے بیکٹیریا بھی ہو سکتے ہیں، لیکن اکثر خون آنا اس بات کی علامت ہے کہ اصل بیماری کچھ اور ہے۔ آپ کو درست صورتحال کا علم اسی وقت ہو سکتا ہے جب آپ ماہر معالج سے مشورہ کریں، لہٰذا مسوڑھوں سے خون آنا جاری رہے تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں