تیز تر اور بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ وائی فائی کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین بغیر رکاوٹ کے سبک رفتار نیٹ استعمال کرسکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن نے وائی فائی کے نئے بینڈ 6GHz اسپیکٹرم کا ایک پلاٹ کھولنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جو صارفین کے روٹرز کو 2.4GHz اور 5GHz بینڈ پر نشر کرنے کے قابل بنا دے گا۔
نیا اسپیکٹرم راو¿ٹرز اور دیگر آلات کے لئے پیش کردہ جگہ کی مقدار کو چار گنا بڑھاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ بینڈوتھ دستیاب ہے اور وہ بھی کسی مداخلت کے بغیر۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے آخر تک وائی فائی 6GHz مارکیٹ میں “Wi-Fi 6E” کے نام سے فروخت کے لیے موجود ہوگا۔
اس موقع پر مارکیٹنگ لیڈر کیون رابنسن نے کہا کہ نئے بینڈ اسپکٹرم کےآنے سے جدید ترین آلات پر تیز تر اور قابل اعتماد کنکشن کی توقع کی جاسکتی ہے۔ 20 برسوں کے بعد وائی فائی اسپیکٹرم کے بارے میں تاریخ کا یہ سب سے اہم فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ وائی فائی ایئر ویوز کو نشر کرنے کے ذریعہ کام کرتا ہے اور اس وقت دو بینڈز 2.4GHz اور 5GHz موجود ہیں اور اب 1989 کے بعد پہلی بار تیسرے بینڈ 6GHz کی اجازت دیدی گئی ہے۔
293