227

ورلڈکپ؛ آسٹریلوی ٹیم پر دولت کی برسات ہوگئی

کراچی: ورلڈکپ میں فتح سے کینگروز پر دولت کی برسات ہوگئی، چیمپئنز آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 3.42 ملین پائونڈ ملیں گے۔
آسٹریلیا نے احمد آباد میں میزبان بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، چمچماتی گولڈن ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر 3.2 ملین پائونڈ انعامی رقم بھی ملے گی، رنراپ رہنے والی بھارتی ٹیم کو 1.6 ملین پائونڈ کا چیک ملا، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو فی کس 6 لاکھ 42 ہزار پائونڈ ملیں گے۔
ایونٹ میں شریک دوسری ٹیموں کو فی کس 80 ہزار پائونڈ ملیں گے تاہم اس کے ساتھ گروپ رائونڈ میں ہر کامیابی پر 32 ہزار پائونڈ الگ سے ملنے ہیں، پاکستان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں 9 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی، جس کی بدولت اسے مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 ہزار پائونڈ ملیں گے۔
آسٹریلیا کی مجموعی انعامی رقم 3.42 ملین ڈالر بنے گی جبکہ فائنل سے قبل کھیلے گئے اپنے تمام میچز میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو مجموعی طور پر 1.89 ملین پائونڈ ملیں گے، اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 8 ملین پائونڈ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں