567

کمرشل پرپابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آگیا

لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پرپیمرا کی جانب سے پابندی پرانسٹاگرام پرجواب دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کے نئے کمرشل پرسماجی اقدارکے خلاف ہونے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ میڈیا صارفین بھی اس کمرشل پربرہم تھے اورمطالبہ کیا تھا کہ پیمرا اس کمرشل پر پابندی لگائے کیونکہ یہ سماجی اقدار کے بالکل خلاف ہے۔
اداکارہ نے پابندی کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پرکہا کہ جناب، مجھےآپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی کافی ہوں۔
واضح رہے کہ نئے کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں