quality care pharmacy mississauga 433

کوالٹی کیئر فارمیسی مستقبل میں نیون سینٹر برانچ سے صارفین کو سروسز مہیا کریگی

ٹورانٹو (پاکستان ٹائمز) کوالٹی کیئر فارمیسی کے روح رواں صفدر رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اکتوبر سے صارفین کو سروسز صرف اور صرف نیون سینٹر میں واقع فارمیسی سے دی جائے گی۔ انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ ہورنٹاریو والی فارمیسی پر پارکنگ کی کمی کی وجہ سے کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اور اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 ستمبر کے بعد ہورنٹاریو والی فارمیسی کو نیون سینٹر میں ضم کردیا گیا ہے۔ جہاں وسیع پارکنگ موجود ہے اور جہاں سے ہفتہ کے ساتوں دن کوالٹی کیئر فارمیسی کا مستعد عملہ اپنے صارفین کی خدمت کے لئے موجود رہے گا۔ واضح رہے کہ کوالٹی کیئر فارمیسی گزشتہ پانچ سال سے کمیونٹی کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی مفید معلومات بھی فراہم کررہی ہے، جس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر اور شوگر چیک اپ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ صفدر رضوی سوشل میدان میں بھی جن میں کیرم بورڈ ٹورنامنٹ، کرکٹ میچز اور کمیونٹی نیٹ ورکنگ ڈنر کا بھی اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ ان کا عزم ہے کہ ہماری نئی نسل کو اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ ایک تندرست اور توانا زندگی گزار سکیں۔ کمیونٹی نے کوالٹی کیئر فارمیسی کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں