441

آصف زرداری کو کوئی وضاحت نہیں دی ، رضا ربانی

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو کسی قسم کی وضاحت نہیں دی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی تائید بھی کرتے ہیں۔ ان کی پہلے بھی کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں تھی اور نہ ہی اب ناراض ہیں۔انہوں نے صحافی کے سوال پر کہ آپ نے آصف زرداری کے سخت موقف کوکیسے دیکھا تو اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے آصف زرداری کو کوئی وضاحت نہیں دی، ہر ایک کو اپنی بات کہنے یا رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے زرداری ہاﺅس میں عشائیہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ صحافی کے سوال کہ آپ نے پارٹی پالیسی کو فالو نہیں کیا تو اس کا جواب دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہایہ ایک پوزیشن تھی اس پر کو ئی بات نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں