ان سے ملئے: یہ ہیں ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی - انٹرویو: محمد ندیم 491

ان سے ملئے: یہ ہیں ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی – انٹرویو: محمد ندیم

پاکستان کے مشہور ماہر جلد ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی گزشتہ دنوں کینیڈا میں مقیم اپنے کچھ عزیزوں کی شادیوں میں شرکت کے لئے تشریف لائے تو ہمیں اپنے دوستوں صغیر بیگ اور طلحہ بیگ کے ذریعہ ان کی ٹورنٹو آمد کا علم ہوا چنانچہ ہم نے ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی سے رابطہ کیا جو شادیوں میں نہایت مصروف تھے اور یوں بھی جب کوئی شخص دن و رات کی انتھک محنت کے بعد اپنے وطن سے نکل کرچند روز چھٹیوں کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے تو پھر وہ اپنے اہل خانہ کو ہی وقت دیتا ہے اور یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ آفیشل بزنس سے ہرہیز کرتا ہے مگر شاید ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی پر یہ بات صادق نہیں آتی کیونکہ اپنے کام سے اس قدر پیار ہے اور جہاں جاتے ہیں ان کا کام ان کے سنگ سنگ رہتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی سے ملاقات ہوئی تو محسوس ہوا کہ یہ ڈاکٹر کچھ مختلف ہیں جو اپنے شعبہ میں مہارت کے ساتھ دین و دنیا کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید عالم میں جہاں ان کے کام پر مکمل عبور نظر آیا وہیں ان کے اندر ایک درد مند دل بھی ملا جو صرف اور صرف پیسہ کمانے کا نہیں سوچتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی مدد کا جذبہ بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر جاوید عالم سے مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی، میں یہاں بتاتا چلوں کہ ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی نہ صرف کراچی میں بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے کلینکس دیکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ Skin Expert Clinic (اسکن ایکسپرٹ کلینک) کے نام سے انہوں نے پورے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ جہاں ہر شخص کو نہایت توجہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی استطاعت کے مطابق اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرنے، کاسموٹولوجی، جن میں چہرے کی خوبصورتی، اسکن اور بالوں کی چمک دمک اور انہیں خوبصورت رکھنے اور بنانے کے طریقہ اور بال گرنے سے بچاﺅ کی تدبیر کے حوالے سے آپ کی صحیح رہنمائی کرنے میں ملکہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طبی نقطہ نگاہ سے بھی آپ کی جلد کے مختلف امراض کے علاج کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی کا نام ان شعبوں میں کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے، نہ صرف یہ بلکہ ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی کا کہنا ہے کہ بازاروں میں ملنے والی کریموں اور دیگر دواﺅں کو بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال کرنا آپ کے لئے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور ایک بار آپ نے کوئی غلط کریم یا میڈیسن استعمال کرلی تو پھر اس کے نقصانات کو روکنا کبھی کبھار مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا آپ ملک سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کے لئے کیا خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی نے بتایا کہ ہمارے پاس دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں دراصل امریکہ، کینیڈا اور مغربی ممالک میں کاسموٹولوجی یا ڈرموٹولوجی کے شعبہ میں اخراجات بیان سے باہر ہیں، نہ ہی یہ سروسز ان ممالک میں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس لئے بہتر طریقہ کار یہی ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستان آجائیں اور آنے سے قبل آخر میں دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کرکے Detailed Consultation کرلیں تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے اور آپ کو کیسے اور کتنے روز کے قیام میں مکمل اور با اعتماد سروسز مل سکیں گی۔ یقین مانیے آپ کا پاکستان آنے جانے کا خرچ ملا کر بھی آپ نہایت آرام سے اور بہترین ڈاکٹرز اسکن اسپیشلسٹ اور وزن گھٹانے کے ماہرین کے علاوہ ہیئر ٹرانسپلانٹ بھی نہایت مناسب پیسوں میں کروا سکیں گے۔ یوں آپ پاکستان میں اپنے بہن بھائیوں، عزیزوں اور رشتہ داروں سے بھی بالمشافہ ملاقات کر سکیں گے اور واپسی پر اپنی خوبصورتی کی ضمانت لے کر لوٹ سکیں گے۔ آپ جب بھی ارادہ کریں دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کریں، ہمارا مستعد عملہ فوری طور پر آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ اپنے وطن عزیز میں اس معیار کے علاج سے مستفید ہوں گے جو آپ کسی بھی مغربی ملک، امریکہ یا کینیڈا میں حاصل کرسکتے ہیں۔
Dr. Javed Alam Farooqui
ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی
Skin Xperts Clinic
Dermatologist and Cosmetologist and Hair Care Specialist
Branches all over Karachi and Pakistan
Ph: 0333-2326474 | 0346-2758416
0333-2111036 | 0322-8266277
App:
Skin Experts Clinic by Dr Javed Alam Farooqui
Youtube:
Skin Experts Clinic by Dr Javed Alam Farooqui
FB:
www.facebook.com/Dr Javed Alam Farooqui

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں