712

ایکشن فلم ‘اسپننگ مین ‘کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار پیئرس بروسنن کی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم ‘اسپننگ مین کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکارسائمن کائجسرکی اس سسپنس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور خوشحال پروفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شہرت دور دور تک ہوتی ہے تاہم ایک لاپتہ طالبِ علم کے قتل سے اس پروفیسر کا تعلق اس کے کیریئر کو داغ دا رکر دیتا ہے۔
ایلن وینڈراور کیتھ آرنلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار پیئرس بروسنن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گائی پیئرس،مِنی ڈائیور،اوڈایا رش، الیگزینڈرا شپ،جیمی کینیڈی اورکارلو روٹا شامل ہیں۔
8.5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن، کرائم ، ڈرامے اور تھرل پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی یہ سسپنس فلم رواں سال6اپریل کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں