625

ترکی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں مشکلات ہیں: میرکل

برلن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں ابھی بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ حالیہ کچھ برسوں میں ان دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومتی کریک ڈان اور گزشتہ برس ترکی کے متنازعہ ریفرنڈم کے تحت صدارتی اختیارات میں اضافے پر برلن حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔تاہم میرکل نے کہا ہے کہ وہ ان تعلقات میں بہتری کی کوشش میں ہیں۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے روابط میں زیادہ فعالیت پیدا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں