473

خونخوار شارکس پر مبنی فلم’ڈیپ بلیو سی 2 ‘کا نیا ٹریلر

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سائنس فکشن فلم ’ڈیپ بلیو سی2‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیرن اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1999میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیپ بلیو سی کا سیکوئل ہے جس کی کہانی شارک مچھلی پر تحقیق کرنے والے ایسے سائنسدانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں ان پر تجربہ کرنا مہنگا پڑ جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ڈینیل سیور، مائیکل بیچ، راب میس، للی اسپینجربرگ، ڈیرن میئر اور ناتھن لینن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ٹام سیگرسٹ کی پروڈکشن میں تیار کی گئی ایکشن سے بھرپور یہ فلم جولائی 2018میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں