ریڈ ایونٹس کی جانب سے رمضان-عیدالفطر ایکسپو 147

ریڈ ایونٹس کی جانب سے رمضان/عیدالفطر ایکسپو

٭….رپورٹ: پاکستان ٹائمز….٭

ریڈ ایونٹس کی بانی محترمہ رفعت جبیں نے عیدالفطر کی آمد پر کمیونٹی کو خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اوک ول کانفرنس سینٹر میں رمضان/عیدالفطر ایکسپو کا انعقاد کیا جس میں کپڑوں، جیولری اور عید کی مناسبت سے کئی ایک اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ٹیلی فون کمپنی ٹیلس Tellus نے اپنے اسٹالز سے کمیونٹی کو بہترین پیکج دیئے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ محمد انصر نے کمیونٹی کے لئے لکی ڈرا کے ذریعہ کیوبا کا ٹکٹ دیا جب کہ Dermaniche Aesthetics نے بھی سروسز کے فری کوپن تقسیم کئے۔

یہاں خوبصورت جیولری، کپڑوں کے علاوہ پینٹنگز کا اسٹال بھی تھا۔ کمیونٹی کو فری افطار کرایا گیا جب کہ خواتین کے لئے فری مہندی لگائی گئی۔ محترمہ رفعت جبیں کو اوک ول ایریا میں عید بازار ایکسپو کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جس سے اوک ول، ہملٹن، اسٹونی کریک، برلنگٹن کے مکینوں کو شاپنگ کی سہولت حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں