844

سنی لیونی کے خلاف چنائی میں مقدمہ درج

بالی وڈ میں بولڈ اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والی اداکارہ سنی لیونی کے خلاف فحاشی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں چنائی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کئی فلموں میں جہاں لیڈ رول نبھایا ہے وہیں وہ کئی بڑی فلموں میں ڈانس نمبر کرتی ہوئی بھی نظر آچکی ہیں، وہ تیرا انتظار، جسم2، بے ایمان لو جیسی فلموں سے لوگوں کو اپنی بولڈ اداکاری کا دیوانہ بنا چکی ہیں۔
سماجی کارکن ایمی الیاز انوچ موسیز نام کے ایک شخص نے چنئی کے نزراتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میںشکایت دائر کی ہے جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ سنی لیونی فحاشی کو بڑھاوا دیتی ہیں، اس عرضی کی بنیاد پر چنائی پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ سنی لیونی ہفتے کو چنئی میں ایک ڈانس پروگرام میں شرکت کرنی تھی۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ سنی لیونی کو اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہو،گزشتہ سال ماہِ دسمبر میں سنی لیونی نے بنگلورو کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک بڑے تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اس وقت اپنی آنے والی تامل فلم ویرامادیوی کی شوٹنگ کر رہی ہیں، یہ ایک تاریخی فلم ہے، جو چار مختلف زبانوں تیلگو، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں اسی ہفتے چنائی میں ریلیز کی جائے گی۔
سنی لیون اس سے قبل متعدد ساﺅتھ انڈین فلموں میں کام کرچکی ہیں، انہوں نے تیلگو اور کنڈ فلموں میں کام کیا جس میں وہ زیادہ تر گانے میں ڈانس نمبر کرتی ہوئی نظر آتی رہی ہیں،اس ساﺅتھ فلم میں سنی پہلی بار مکمل کردار میں نظر آئیں گی۔
وی سی وادیوادیان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ویراما دیوی میں سنی لیون اور نودیپ اہم کردارمیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں