554

شعیب شیخ کی درخواست سننے سے سندھ ہائیکورٹ کے جج کی معذرت

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی۔

ایگزیکٹ سی ای او شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شعیب شیخ کے شریک ملزمان چندامنی ایکس چینج کے جنید اور یونس کو ضمانت جسٹس نذراکبر پر مشتمل بینچ نے دی۔

اس لیے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت بھی اسی بینچ کے سامنے پیش کی جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مستر د کردی تھی جس کے خلاف ملزم شعیب شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر سترہ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں