428

طالبان کابل مذاکرات میں مدد کو تیار ہیں، پاکستان کی پیشکششیئرٹویٹ

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ امریکا کے بعددونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی جب کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن وامان قائم کرنے اوردہشت گردوں کیخلاف مل کر کاروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے امریکی قیادت کی معاونت کرتے ہوئے افغان طالبان اور کابل کے درمیان باہمی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرنے اور ملک کے اند ر موجود ایسے عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے اور دونوں جانب سے تعلقات میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکا نے پاکستان کے تحفظات کو حل کرنے اور بھارت کے ساتھ لائن اف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کرنے اوردونوں ممالک کے درمیان مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھری ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے دورہ امریکہ کے دوران اہم قیادت سے ملاقاتیں کی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ امریکہ کے دوران اس بات پر اتفا ق کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرکے خطے سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ دوروزہ سرکاری دورہ کے دوران امریکی حکام سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے جس کے بعد امریکا نے پاکستان مخالف کاروائیوں میں ملوث افغان طالبان کے خلاف کاروائیوں کرنے کی ہامی بھر نے کے بعد تحریک طالبان کی اعلی قیادت کے سر کی بھاری قیمتیں مقرر کردی ہیں جبکہ پاکستان نے جوابا ملک میں موجود ایسے عناصر کے خلاف کاروائیوں کو فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں