647

عمران خان سے عثمان ڈار کی ملاقات،خواجہ آصف کیخلاف درخواست پر پیشرفت نہ ہونے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عثمان ڈارنے بنی گالہ میں ملاقات کی،جس میں نیب کی جانب سے درخواست پرپیشرفت نہ ہونے پرعمران خان کااظہارتشویش کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ وزیرخارجہ کیخلاف ثبوت ریکارڈپرلاچکے ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے والوں کااحتساب ضروری ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ثبوتوں کے باوجودنیب کی خاموشی سمجھ سے باہرہے،نیب کومنی لانڈرنگ اورکرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کوتیارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں