فیملی فرینڈلی ایونٹ کی شاندار تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت 166

فیملی فرینڈلی ایونٹ کی شاندار تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

فیملی فرینڈلی ایونٹ کے نام سے نئے سال 2023 کی تقریب یا یوں کہئیے کہ نئے سال کے استقبال کے لئے کمیونٹی کو یکجا کرنے کا سہرا محترمہ رفعت جبیں کے سر جاتا ہے کہ جنہوں نے نہایت کم وقت میں ایک ایسی شاندار تقریب ہملٹن شہر میں منعقد کی کہ جس کے لئے ان کے تمام مہمان اور اسپانسرز انہیں سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
یوں تو محترمہ رفعت جبیں ایک شاعرانہ مزاج رکھتی ہیں مگر انہوں نے ثابت کیاکہ وہ باذوق شاعرہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی منتظم بھی ہیں کہ اس تقریب میں ان سے محبت کرنے والے اونٹاریو بھر سے لمبے سفر کرکے اس تقریب میں شریک ہونے کے لئے پہنچے۔
اس موقع پر محترمہ رفعت جبیں اور ان کی ٹیم نے نہایت عمدہ طریقے سے انتظامات کو سنبھالا ہوا تھا۔ پروگرام کی نظامت میڈیا کے نمائندے عمیر رانا (ایڈیٹر) اور اریج انیس نے کی جب کہ رفعت جبیں کی کوششوں میں اور اس پروگرام کی کامیابی میں جن لوگوں نے تعاون کیا ان میں ان کی قریبی دوست فوزیہ فصیح، اریج انیس، فرح بیگ، کاشفہ عامر، سمر بٹ، زریں کوثر، ہنادی گھانچی، عالیہ فاروق، روبی اشرف، سمیہ خالد اور ان کی دیگر دوست سرفہرست ہیں۔
اس محفل کو مزید خوبصورت اور رنگ ترنگ میں تبدیل کرنے کا سہرا شعیب اللہ اور سہارہ خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے خوبصورت نغمہ سنا کر تفریح کو دوبالا کردیا اور آمد نئے سال کی اس تقریب کو میوزیک کی بہترین دھنوں سے اسد خان کے خوبصورت بینڈ نے سجادیا۔ ان کا ساتھ لکی اور ثناءنے خوبصورتی سے دیا۔
جہاں کمیونٹی نے بھرپور انداز میں اس تقریب میں شرکت کی وہیں میڈیا کے نمائندے بھی اس تقریب کی کوریج کے لئے موجود تھے جن میں آواز انٹرٹینمینٹ کی ثمینہ جبیں، محمد طارق، ثمینہ وکیل، کے ماسٹرز ٹی وی چینل کے کاشف کیمرہ مین ذیشان، کیسی ایکسل کی کے سی چوھان، اے ون کینیڈا سے نگہت عمران، انیس فاروقی، عبیر فاطمہ، پاکستان ٹائمز کے نمائندہ ویڈیو گرافر ندیم شیخ کے ساتھ آخر تک موجود رہے۔
یقیناً ایسے پروگراموں کو سجانے کے لئے اسپانسرز کی ضرورت ہوتی ہے اور رفعت جبیں نے تمام اسپانسرز کا بھی کھلے دل سے شکریہ ادا کیا جن میں عرفان ستار
DermaNiche The Best Of Nature
Dermaniche Advanced Aesthetics
Greeniche Natural Health
ڈرائیو سیف ڈرائیونگ اسکول،
پٹاری کلکشن،
نٹالین،
ارم عابد (ارم اینڈ فائنانشل سرورسز)،
عائشہ عاطف اور عاطف مسعودAMZU Mortgages ،
حبیبہ Aliba styles ،
صائمہ طاہر، عاصمہ وجاہت Katari Collection ،
سید آل حسن Sharma And Grill ،
آکاش سنگھ Asian Superstar And Taj Restaurant ،
جواد چوہدری One Max Real Estate ،
اویس احمد Lets Drive ،
محمد انصار Exp Reality ،
سارا یاسر Royal Lepage اور
کاشف علی KNS Legal Services ۔
مہمانوں کی تواضع ذائقہ دار کھانوں سے کی گئی اور یوں 2022ءکی یہ یادگار محفل 29 اور 30 دسمبر کی شب اپنے دامن میں خوبصورت یادوں کو سجائے اختتام پذیر ہوئی۔ ہم محترمہ رفعت جبیں، ان کی ٹیم اور ان کے دوستوں کو اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں