683

لندن ایئرپورٹ بم برآمد ہونے پر بند، پروازیں معطل

لندن: برطانوی دارالحکومت کا مصروف ایئرپورٹ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے بم کی دریافت پر بند کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے سٹی ایئرپورٹ کے اطراف تعمیراتی کام کے دوران مزدروں کو دریائے ٹیمز کے کنارے دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم برآمد ہوا جس پر حکام نے فوری سیکورٹی اداروں کو اطلاع کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو بند کردیا۔
سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد بم کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیے جب کہ ایئرپورٹ حکام اور رائل نیوی ان کی معاونت کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ برآمد ہونے والا بم 500 کلوگرام وزنی ہے۔
لندن سٹی ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ بم کی برآمدگی پر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے اور رن وے کو ہر قسم کے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے 16 ہزار مسافر متاثر ہوئے جب کہ کچھ پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں