772

لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی کے 28 پاکستانی مسافر اغوا

تریپولی: لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی کے 28 پاکستانی مسافروں کو اسمگلرز نے اغواءکرلیا اس سے پہلے غیر ملکی خبر ایجنسی نے آٹھ پاکستانیوں کے اغواءکی خبر دی تھی، تاہم اب ایف آئی اے کے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو اسمگلرز نے اغواءکیا ہے۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کو لیبیا کے ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاﺅس میں رکھا گیا ہے، اغواءکرنے والوں نے قیدیوں کو موبائل فون دیئے ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ لیبیا کے ساحل پر گزشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔ اس حادثے میں 90 افراد کے ڈوبنے کی خبر آئی تھی۔ ان میں 32 افراد پاکستانی تھے۔ اب پتہ چلا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے کئی افراد کو ڈوبنے سے بچا کر قید کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں