614

مادھوری کی بالی ووڈ میں نئے انداز میں انٹری

ممبئی: بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں نئے انداز میں انٹری کی تیاریاں کرلیں۔
اپنی ایک مسکراہٹ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اداکارہ جوہی چائولہ اور انوشکا شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا پروڈکشن ہائوس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مادھوری نے اپنے پروڈکشن ہائوس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نےاور ان کے شوہر ڈاکٹر سری رام نے پروڈکشن ہائوس ”آر این ایم“ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مادھوری نے کہا فلموں کے حوالے سے میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں اور پروڈکشن ہائوس کھولنے کا فیصلہ میرا ہے۔ اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ اورڈاکٹر سری رام ایک ساتھ ”ڈانس ود مادھوری“پروجیکٹ بھی کرچکے ہیں۔ جس کے بارے میں انہوں نے کہا ”ڈانس ود مادھوری“ہم دونوں کا ایک ساتھ بڑا پروجیکٹ تھا جس کے تکنیکی شعبے اور ٹیکنالوجی کی دیکھ بھال سری رام کرتے تھے اور میں اس کا فنکارانہ پہلو دیکھتی تھی، میں صرف چند گھنٹوں کے لیے آفس جاتی تھی تاہم سارے فیصلے ہم دونوں مل کر کیا کرتے تھے۔ نئے پروجیکٹ کا دائرہ کار بھی کچھ اسی طرح کا ہوگا۔مادھوری کاکہنا تھا کہ ہم اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جب کہ ہمارے پروڈکشن ہائوس سے پہلی فلم مراٹھی زبان میں بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں