654

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کےلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں شامل ٹیمیوں کے کپتان دبئی پہنچ چکے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹرافی کی تقریب رونمائی سجائی جائے گی جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں گے۔
پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں