672

پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے، شین واٹسن

آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ اس سال ٹیم تبدیل ہوئی ہے لیکن ایکسائٹمنٹ کم نہیں ہوئی، پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے، کھیلنے میں مزہ آرہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راﺅنڈر آسٹریلین پلئیر شین واٹسن نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کوچ ڈین جونز کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بھی خوب انجوائے کررہا ہوں۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کسی بھی طرح غیر ملکی لیگ سے کم نہیں ہے، پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں جو کہ مستقبل میں فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز کی طرح ہے جس میں نامور کھلاڑی شامل ہیں جن کے خلاف اور ان کے ساتھ کھیل کر پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھرنے کا موقع ملے گا۔
شین واٹسن نے کہا کہ ایونٹ میں شامل کوئی ٹیم کمزور نہیں اور خاص بات یہ ہے کہ فاسٹ اور اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ کا امتزاج بھی اس ایونٹ کا حسن ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان سے فاسٹ بولر، کوالٹی اسپنرز اور زبردست بیٹسمین اس میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں زبردست کھلاڑی ہیں اور کوشش ہے کہ کوئٹہ اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز کیلئے ہوم گراونڈ سے دور رہنا کافی مشکل ہے اور پاکستان میں آہستہ آہستہ عالمی کرکٹ واپس آرہی ہے۔
پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان آنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا، میرا فیصلہ اکیلے کا نہیں ہوگا بلکہ اس میں پوری فیملی کی رائے شامل ہوگی۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا آج سے شارجہ میں لگے گاجہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں