کینیڈین پاکستانی چینل کے ایک اینکر کی جانب سے بے ضمیر پاکستانی صحافیوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ 234

کینیڈین پاکستانی چینل کے ایک اینکر کی جانب سے بے ضمیر پاکستانی صحافیوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹورنٹو کے ایک لوکل چینل کے ایک اینکر نے پاکستان سے ایسے صحافیوں کو کینیڈا بلا کر ایوارڈ دینے کا پلان بنایا ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا۔ یہ لفافہ صحافی پاکستان میں پیدا ہونے والے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں اور کسی طور اس بات کے اہل نہیں کہ انہیں کینیڈا بلا کر ان کی پذیرائی کی جائے یا انہیں ایوارڈ دے کر عزت سے نوازا جائے۔ بلکہ یہ میڈیا کی وہ کالی بھیڑیں ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو دبایا اور غریب عوام کی آواز بننے کے بجائے بیرونی ایجنڈے پر کام کرکے اپنے بچوں کو حرام کا نوالہ کھلایا اور عوام کی ترجمانی کے بجائے ملک کو لوٹنے اور کھسوٹنے والوں کی وکالت کی۔ کل تک عمران کی حکومت کے خلاف بھونکنے اور مہنگائی اور کرپشن کا رونا رونے والے یہ صحافی خاموش تماشائی بنے ملک کو ڈوبتا دیکھ رہے ہیں۔ ہماری نارتھ امریکہ اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ایسی تقاریب جن میں پاکستان کو لوٹنے والوں کی عزت افزائی کرنے کا پروگرام ہو کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ایسی کوششیں کرنے والوں کے خلاف بھی تحریک چلائیں کہ کینیڈا میں مقیم اکثر پاکستانی اپنے پیاروں سے دور صرف اور صرف پاکستان کے حالات کی وجہ سے رہ رہے ہیں وگرنہ ہم سب کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے جہاں ہمارے والدین، بھائی اور عزیز رشتہ دار نہایت تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں