UIC یونٹی اِن کمیونٹی کے نئے صدر محمد جاوید منتخب 282

UIC یونٹی اِن کمیونٹی کے نئے صدر محمد جاوید منتخب

کمیونٹی ورکر محمد جاوید جو عرصہ دراز سے یونٹی ان کمیونٹی کے لئے کام کررہے ہیں ان کی سروسز کو دیکھتے ہوئے انہیں UIC کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ محمد جاوید کے صدر بننے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ UIC مزید بہتر انداز میں کام کرے گی۔ محمد جاوید نے اپنے انتخاب کے بعد ہمارے نمائمدے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ صدر محمد فصیح اور محمد اکبر ذاتی وجوہ کی بناءپر عہدوں سے علیحدہ ضرور ہو گئے ہیں مگر وہ UIC کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے انتخاب پر اظہار تشکر کیا۔ محمد جاوید کے علاوہ دیگر منتخب ارکان میں عمران آدمی اور روبینہ ذوالفقار نائب صدر، انیس احمد جنرل سیکریٹری، علی قریشی خزانچی، محمود الحسنات ڈپٹی سیکریٹری اور اکمل نقوی ایونٹ سیکریٹری ہوں گے۔ UIC کے عہدیداروں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ موجودہ سال 2022ءکے اپریل میں فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کررہے ہیں جب کہ ستمبر کے مہینہ میں ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز کے لئے بھی فنڈ کی فراہمی کے لئے کام کیا جائے گا اور فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد کئے جائیں گے اس کے علاوہ دیگر پروگراموں میں بچوں کے لئے فری اسکول بیگ پروگرام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے لئے Winter اور Summer پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ UIC کے صدر محمد جاوید نے بتایا کہ UIC کے لئے ممبرشپ ڈرائیو بھی ضروری ہے تاکہ UIC زیادہ سے زیادہ فلاحی پروگراموں کو جاری رکھ سکے۔ انہوںنے کمیونٹی سے UIC کے پروگراموں کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی تاکہ کمیونٹی کی فلاح اور بہبود کے لئے مزید بہتر انداز میں کام کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں