698

امریکا میں اسلحہ سے ہونے والی تباہی کا احساس دلانے کے لئے خاموش احتجاج

واشنگٹن: امریکی سیاستدانوں کو اسلحہ کی کھلی چھوٹ سے ہونیوالی تباہی کا احساس دلانے کیلئے خاموش احتجاج کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق دوران احتجاج کانگریس کے باہر جوتوں کی ہزاروں جوڑیاں رکھ دی گئیں۔7ہزار جوتوں میں سے ہرایک اس طالب علم کی یاد میں ہے جو 2012 سے اب تک امریکی درسگاہوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے امریکا میں نہ رکنے والا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مگر طاقت ور لابی اسلحہ قوانین سخت کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں