282

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

واشنگٹن: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس ہوگیا تاہم معجزانہ طور پر طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ایلنز برگ میں نجی طور پر زیر استعمال ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ا±ڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا ا?غاز کرتے ہوئے طیارے میں موجود تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
فیڈرل سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے میں پائلٹ اور دو مسافر سوار تھے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کا نجی طور پر استعمال عام ہے جن کے حادثات کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں