366

امریکا میں 2 مسافر طیارے گر کر تباہ، دونوں طیارے چھوٹے اور ایک انجن والے تھے

ٹیکساس / پینسلوانیا: امریکا میں دو مختلف واقعات میں مسافر بردار چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں ٹیکساس اور پینسلوانیا میں الگ الگ واقعات میں ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے زمین بوس ہوکر تباہ ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور دو مسافر زخمی ہوگئے۔
طیارہ گرنے کا پہلا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پہلے ایک گھر کی چھت سے ٹکرا گیا اور پھر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح امریکی ریاست پینسلوانیا میں بھی ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 1940 کا ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو بابلٹز کمرشل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنی تھی تاہم کچھ دور پہلے گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ کے ہونے کی تصدیق ہو سکی ہے تاہم پائلٹ لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بدھ کے روز تباہ ہونے والے مسافر بردار چھوٹے طیارے کے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ روب اسٹارٹ کے نام سے ہوگئی ہے جو کہ جہاز کا پائلٹ تھا۔ اس حادثے میں مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں