605

فیس بک نے روہنگیا کے خلاف نفرت پھیلانے پر بدھ مذہبی پیشوا کا فیس بک پیج ہٹا دیا

نیویارک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک“ نے مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ‘بدھسٹ بن لادن’ کے نام سے تعبیر کیے گئے میانمار کے ایک مذہبی پیشوا کے پیج کو ہٹا دیا۔
فرانسسی خبررساںادارے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”ویراتھو “ کے فیس بک پیج کو ہٹا دیا گیا ہے، فیس بک کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا کہ ہماری برادری کے معیارات کسی بھی تنظیم یا افراد کو جرائم اور نفرت کی حوصلہ افزائی سے روکتے ہیں،اگر کوئی شخص تسلسل کے ساتھ نفرت پھیلانے والے مواد کو جاری کررہا ہو تو ہم اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، پوسٹ کرنے کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کرنے اور آخری حد میں پیج کو ہٹادیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 2017 میں میانمار کی ریاست رخائن میں حکومت اور بدھ مذہب کے شدت پسندوں کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارت کے بعد 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان بے گھر ہوگئے تھے جس پر اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
ویراتھو کے فیس بک پیج کو گزشتہ ماہ چند رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشہ سال انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کے اکاﺅنٹ کو عارضی طور پر 30 دن کے لیے بلاک کردیا گیا تھا کیونکہ ‘فیس بک پر مسلمانوں کا قبضہ ہے۔میانمار میں 2013 میں آنے والی نئی حکومت کی ٹیلی کام سیکٹر میں چند اصلاحات کے بعد فیس بک کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔بدھ مذہب کی اکثریت رکھنے والے اس ملک میں فیس بک کی سہولت کو مذہبی پیشوا مسلمان مخالف رویے کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کررہے ہیں،ان کی تقاریر کو میانمار کے جمہوریت کی منتقلی کے سفر کے لیے بھی خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں