فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے تاہم اس بات کا ثبوت ایک بار پھر کیمرے کیآنکھ میں محفوظ ہو گیا جب میلانیا نے اپنے شوہر کا ہاتھ نہ تھاما اور ایک بار پھر ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا۔
میڈیا کے مطابق فلوریڈا پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی ٹرمپ نے حسب معمول میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تو انھوں نے بھی اپنی عادت کے مطابق پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں، یہ صورت حال ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی اور کیمرے کی آنکھ نے تمام مناظر محفوظ کر لیے۔
678