699

امریکی ریاستوں میں پھر طوفان، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: وسط مغربی امریکی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند جبکہ نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے پھر تباہی مچادی، شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ان شہروں میں9 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خراب موسم کے باعث اب تک 1500کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔دوسری جانب سکولوں کو بند کردیا گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں